ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے پلان تیار کرلیا، بلاول بھٹو


شکارپور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے معاشی پلان تیار کرلیا، عوام جانتے ہیں ملک کو مسائل سے صرف پی پی ہی نکال سکتی ہے .
شکارپور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی کے مخالف آپ کو نفرت کی سیاست میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں آپ کو مذہب، لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر میں آٹھ فروری کو منتخب ہوکر تقسیم اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کردوں گا، لوگ جانتے ہیں .


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سازش کی سیاست کو نہیں مانتے، ہم کہتے ہیں نہ کھپے نہ میاں صاحب جھپے، لوگ جانتے ہیں مسائل کو صرف پی پی ہی حل کرسکتی ہے، میں وزیراعظم بن کر غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کروں گا، میری اپیل ہے کہ شکار پور سے مجھے سوفیصد سیٹیں ملنی چاہئیں .
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں جس کے تدارک کے لیے ہم نے معاشی پلان تیار کرلیا ہے . جلسے کے آخر میں آصفہ بھٹو نے وزیراعظم بلاول کے نعرے بھی لگوائے اور اپنی تقریر میں کہا کہ اگر معاشی بحران کا خاتمہ کرنا ہے تو بلاول کو وزیراعظم بنانا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں