سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا ہے .


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 17 ہزار700 ہوگئی ہے جبکہ 10گرام سونا 1201 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 86 ہزار 643روپے کا ہوگیا ہے .

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں