‘میں زندہ ہوں’، اچانک موت کی خبر کے ایک دن بعد پونم پانڈے کا ویڈیو پیغام


ممبئی(قدرت روزنامہ) 2 فروری کو کینسر کے باعث انتقال کرجانے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے زندہ ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو جاری کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونم پانڈے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بالکل ٹھیک اور زندہ ہیں، اداکارہ کو موت کی خبروں کے بعد زندہ دیکھ کر مداح اور بھارتی شوبز شخصیات دنگ رہ گئے ہیں۔
پونم پانڈے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ “میں زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں، میں نے یہ سب سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور اس کینسر کی ویکسین کی تشہیر کرنے کے لیے کیا کیونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں”۔
اداکارہ نے کہا کہ “کینسر کی دوسری اقسام کے برعکس، سروائیکل کینسر مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے، اگر ہمیں شروعات میں اس کینسر کے بارے میں آگاہی مل جائے گی تو ہم بروقت اپنا علاج کرواسکتے ہیں اور اس طرح کوئی بھی مریض سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جان کی بازی نہیں ہارے گا”۔
آخر میں اُنہوں نے اپیل کی کہ “آئیے، ہم سب ملکر سروائیکل کینسر سے متعلق معلومات لوگوں تک پہنچاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شعور پیدا ہوسکے”۔

پونم پانڈے کے اس ڈرامے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جلد از جلد اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ انہوں نے موت کا مذاق بنایا ہے۔
واضح رہے کہ 2 فروری کی صبح پونم پانڈے کے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سروائیکل کینسر کی وجہ سے اداکارہ کی موت ہوگئی ہے۔
پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا تھا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا تھا۔

Recent Posts

پلاننگ کمیشن کا موجودہ اسٹرکچر اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کا ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پلاننگ کمیشن…

3 hours ago

بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے، فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago

آزاد کشمیر میں جو صورتحال پیش آئی وہ تشویشناک ہے،حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں…

4 hours ago

علی امین گنڈاپور خواب میں گورنر ہاؤس دیکھنا چھوڑ دیں، فیصل کریم کنڈی

ملتان (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ…

4 hours ago

مریم نواز اور نواز شریف کا میو اسپتال لاہور کا دورہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے میو…

5 hours ago

خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری سے متعلق ایپ متعارف، وزیر خوراک

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی…

5 hours ago