شیخ رشید کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جیل سے انتخابات لڑنے کا امکان


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جس کی و جہ سے ان کے جیل ہی سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے روبرو درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹر نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دائر کردیے۔ عدالت نے تمام اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے وکیل صفائی کو اعتراضات دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کی درخواست پر اعتراضات اور سماعت ملتوی ہونے کی وجہ سے ان کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا جس کے باعث شیخ رشید احمد کے جیل ہی سے انتخابات لڑنے کے ساتھ ساتھ اڈیالہ جیل ہی سے ووٹ ڈالنے کا بھی امکان ہے۔
شیخ رشید احمد کی درخواستوں پر دائر اعتراضات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز کی بابت عدالت اور ہائی کورٹ کا کوئی آرڈر درخواست ضمانت ساتھ منسلک نہیں۔ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے جو فیصلے دیے، ان کی مصدقہ نقول بھی درخواست کے ساتھ لف نہیں کی گئیں۔
سرکاری پراسیکیوٹر کی جانب سے عائد اعتراضات میں مزید کہا گیا ہے کہ جو ضمانتیں منظور اور جو مسترد ہوئیں ان میں سے کسی کا فیصلہ لف نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی،صداقت عباسی،کرنل اجمل صابر کے وعدہ معاف گواہ بننے کا بھی کوئی تذکرہ نہیں ہے، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے تمام اعتراضات درست قرار دےدیے۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی ہونے کی وجہ سے نقول کا حصول ممکن نہیں، تاہم 6 فروری کو مصدقہ نقول کے حصول کی درخواستیں دینے پر الیکشن میں صرف ایک ہی دن باقی رہ جائے گا۔

Recent Posts

9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 9 مئی…

16 mins ago

67 فیصد سگریٹ نوش ٹیکس چوری والے سستے برانڈز پر منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں…

30 mins ago

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داﺅد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا،افتتاح کردیا

سئیول (قدرت روزنامہ )اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داو¿د…

31 mins ago

اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری،اسحاق ڈاراورسیکرٹری کابینہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر…

48 mins ago

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی کرتے ہوئے مالی…

48 mins ago

ملائیکہ ریاض نے کسی غریب لڑکے سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے…

60 mins ago