کراچی(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک جانے کی اجازت اور ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل اویس جمال ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس واپس نیب کو بھیجے کی درخواست پر فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
ڈاکٹر عاصم نے 15 فروری سے 30 مارچ تک بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی تھی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو 17 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ملزمان کیخلاف نیب نے 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…