فخر ہے میری موت کے ڈرامے سے سروائیکل کینسر کو اسپاٹ لائٹ ملی، پونم پانڈے


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے کہا ہے کہ اُنہیں فخر ہے کہ اُن کی موت کے ڈرامے سے سروائیکل کینسر کو اسپاٹ لائٹ ملی۔2 فروری کی صبح پونم پانڈے کے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سروائیکل کینسر کی وجہ سے اداکارہ کی موت ہوگئی ہے۔
پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا تھا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا تھا۔
موت کی خبر کے ایک دن بعد پونم پانڈے منظرِ عام پر آگئیں اور سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرکے بتایا کہ وہ زندہ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں، اداکارہ کے مطابق اُنہوں نے یہ ڈراما سروائیکل کینسر کی ویکسین کی تشہیری مہم کے لیے کیا۔
پونم پانڈے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ “میں معافی چاہتی ہوں کہ میری موت کی جھوٹی خبر نے سب کو غمگین کیا اور میں ان لوگوں سے بھی معذرت خواہ ہوں جن کی میری وجہ سے دل آزاری ہوئی”۔اداکارہ نے کہا کہ “میرا مقصد سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا کیونکہ کوئی بھی اس خاموش مرض کے بارے میں بات نہیں کرتا، اس مرض کے بارے میں بات کرنا بہت ضروری تھا”۔
اُنہوں نے کہا کہ “یہ ایک ایسی بیماری ہے جو خاموشی سے آپ کی جان لے لیتی ہے لہٰذا ہمیں اس بیماری کو فوری طور پر اسپاٹ لائٹ پر لانے کی ضرورت ہے”۔
پونم پانڈے نے مزید کہا کہ “مجھے فخر ہے کہ میری موت کے ڈرامے سے سروائیکل کینسر کو اسپاٹ لائٹ ملی، میرا مقصد پورا ہوگیا”۔

واضح رہے کہ پونم پانڈے کے اس ڈرامے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جلد از جلد اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ انہوں نے موت کا مذاق بنایا ہے۔

Recent Posts

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

1 min ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

3 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

8 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

14 mins ago

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

35 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن کو 15 نومبر 2023 تک…

42 mins ago