سونے کی قیمت میں بڑی کمی، نیا ریٹ کیا ہے؟

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے سے زائد کی بڑی کمی دیکھی گئی .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی، لاہور سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا ریٹ 1700 روپے گرنے سے 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہو گیا .

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 85 ہزار 185 روپے ریکارڈ کی گئی .

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہو کر 2039 ڈالر فی اونس بتایا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں