موٹروے پولیس نے امریکی خاتون کو گم شدہ ہیرے کی انگوٹھیاں لوٹادیں


لاہور(قدرت روزنامہ) موٹروے پولیس نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے دس لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی دو انگوٹھیاں امریکی خاتون کو واپس کر دی . ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق امریکن نیشنل ڈاکٹر سمیرا لاہور سے ڈی جی خان سفر کر رہی تھیں، خاتون موٹروے ایم تھری جڑانوالہ سروس ایریا واش روم میں ہیرے کی دو انگوٹھیاں بھول گئیں، خاتون نے موٹروے پولیس کو قیمتی ڈائمنڈ رنگ کی گمشدگی کی اطلاع دی .


ترجمان کے مطابق پٹرولنگ افسران زاہد اقبال، سلطان خان اور اقبال خان نے سروس ایریا سے رنگ ڈھونڈ لیں، سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری کی ہدایات پر ڈی ایس پی حمید اللہ نیازی نے خاتون سے رابطہ کیا، پٹرولنگ افسران نے قانونی کارروائی کے بعد انگوٹھیاں خاتون کے حوالے کردیں .
ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا جب کہ امریکن خاتون ڈاکٹر نے موٹروے پولیس کی دیانت دار کی تعریف کی .

. .

متعلقہ خبریں