شریعت کے مطابق خواتین کیلئے پولنگ سٹیشن الگ ہوں: طاہر اشرفی


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عورتوں کے ووٹ پر واضح فتویٰ دے چکے ہیں انہیں ووٹ کا حق ہے، شریعت کے مطابق خواتین کے لیے پولنگ سٹیشن الگ ہوں .
جامعہ منظور اسلامیہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 8 فروری کو ووٹ ڈالیں، ووٹ گواہی ہے اسے نہ چھپایا جائے، ان لوگوں کو ووٹ ڈالیں جو ملک و نظریہ پاکستان سے مخلص ہوں .


انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پاکستان و دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے، دنیا کے دو مسائل فلسطین اور کشمیر 75 سال سے سلگ رہے ہیں، 5 فروری کو پیغام دینا ہے کشمیر کو بھارت سے نجات حاصل کرنی ہے . حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے دنیا کو متحد کرنا ہو گا، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر اجتماعات ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں