ماموں نے پولیس کی موجودگی میں کمرہ عدالت میں پستول نکالی اور بھانجی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں ماموں نے کمرہ عدالت میں بھانجی پر گولیاں برسا دیں .


نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق پاکپتن میں پسند کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت جاری تھی جس میں لڑکی اپنے شوہر کے ہمراہ بیان دینے عدالت آئی تھی .

لڑکی کے اہل خانہ اور سسرال عدالت میں موجود تھے کہ اچانک لڑکی کے ماموں نے پولیس کی موجودگی میں پستول نکالا اور بھانجی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا .

پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں فائرنگ کے بعد اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہو گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں