پرامن اور شفاف الیکشن کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں: مرتضیٰ سولنگی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن کے سیکرٹریز، ترجمان دفتر خارجہ اور پی آئی او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 4 دن باقی ہیں، صاف اور شفاف الیکشن کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے، ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، ہم ایک آزاد ملک ہیں، اس ملک میں سب کو اپنی اپنی رائے دینے کا حق ہے، ہم عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتے،وہ آزاد ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس سب سے پہلے سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، دوسرے حصے میں فرنٹیئر کارپس (ایف سی)، رینجرز سکیورٹی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، انتخابات میں 12 کروڑ سے زائد شہری ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، 6 کروڑ 90 لاکھ مرد، 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز رجسٹرد ہیں، انتخابات میں 20 لاکھ خواتین ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، دہشتگردی کے باعث 2008 کے انتخابات خوف کی فضا میں ہوئے، 2008 اور 2013 میں دہشت گردی تھی، طالبان کے کابل میں حکومت سنبھالنے پر دہشت گردی میں اضافہ ہوا، القاعدہ اور ٹی ٹی پی افغانستان کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

3 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

6 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

8 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

28 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

31 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

35 mins ago