اے این پی کی رہنما ثمر بلور انتخابی ریلی کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئیں

پشاور(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنماء ثمر بلور انتخابی ریلی کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئیں . " مشرق ٹی وی" کے مطابق ثمر بلور عام انتخابات میں حلقہ پی کے 83سے اے این پی کی امیدوار بھی ہیں .

وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ریلی میں شریک تھیں جب بلڈ شوگر لیول کم ہونے کے سبب وہ بے ہوش ہو کر گر گئیں .
ثمر بلور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے . بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثمر بلور موٹاپا کم کرنے کے لیے ’اوزیمپک‘ نامی انجکشن لے رہی تھیں، تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی . اوزیمپک انجکشن ذیابیطس کے مریضوں کو ہفتے میں ایک بار لگایا جاتا ہے، اس سے موٹاپا کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ یہ انجکشن جسم میں بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے .
ایسے لوگ جو ذیابیطس کے مریض نہ ہوں، ان کے لیے یہ انجکشن فائدے کی بجائے نقصان کا سبب بنتا ہے . اس کے باوجود کئی لوگ موٹاپے سے نجات کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں . ماہرین کے مطابق صحت مند لوگوں میں اس انجکشن کے کئی مضر اثرات ہوتے ہیں جن میں پینکریاٹائٹس، تھائیرائیڈ ٹیومر اور الرجی ری ایکشنز شامل ہیں . رپورٹ کے مطابق ثمر بلور کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں