اے این پی کی رہنما ثمر بلور انتخابی ریلی کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئیں

پشاور(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنماء ثمر بلور انتخابی ریلی کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئیں۔” مشرق ٹی وی” کے مطابق ثمر بلور عام انتخابات میں حلقہ پی کے 83سے اے این پی کی امیدوار بھی ہیں۔ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ریلی میں شریک تھیں جب بلڈ شوگر لیول کم ہونے کے سبب وہ بے ہوش ہو کر گر گئیں۔
ثمر بلور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثمر بلور موٹاپا کم کرنے کے لیے ’اوزیمپک‘ نامی انجکشن لے رہی تھیں، تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اوزیمپک انجکشن ذیابیطس کے مریضوں کو ہفتے میں ایک بار لگایا جاتا ہے، اس سے موٹاپا کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ یہ انجکشن جسم میں بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے۔
ایسے لوگ جو ذیابیطس کے مریض نہ ہوں، ان کے لیے یہ انجکشن فائدے کی بجائے نقصان کا سبب بنتا ہے۔ اس کے باوجود کئی لوگ موٹاپے سے نجات کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق صحت مند لوگوں میں اس انجکشن کے کئی مضر اثرات ہوتے ہیں جن میں پینکریاٹائٹس، تھائیرائیڈ ٹیومر اور الرجی ری ایکشنز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ثمر بلور کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

6 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

6 hours ago