ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

ایبٹ آباد(قدرت روزنامہ) ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق عمران عمی نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر ہی ان پر حملہ کیا گیا۔ نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں عمران عمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس کی طرف سے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس لرزہ خیز واردات کے سبب عام انتخابات کے ہنگام ایبٹ آباد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہر میں سکیورٹی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں پی ٹی آئی ہی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں صادق آباد پھاٹک بازار کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

6 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

6 hours ago