کراچی میں افتتاح کے 8 گھنٹے بعد ہی چوروں نے بوتیک کا صفایا کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں افتتاح کے آٹھ گھنٹوں بعد چوروں نے بوتیک کا صفایا کردیا . اردو کرونیکل کے مطابق واقعہ ڈیفنس میں پیش آیا جہاں نامعلوم کار سوار چور رات گئے گزری تھانے کی حدود ڈی ایچ اے فیز 6 کے بوتیک میں تالا توڑ کر داخل ہوئے،چورمبینہ طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے ڈیزائنر ملبوسات اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے جس میں چور بوتیک سے سامان باہر کھڑی کار میں منتقل کرتے دکھائی دے رہے ہیں، واقعہ کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں