بارش سے کراچی جیسی حالت لاہور کی ہوتی تو الیکشن سے دستبردار ہوجاتا، شہباز شریف


لاہور(قدرت روزنامہ) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے بجائے اب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ووٹ دیں۔
سابق وزیراعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت عالمی ادارے بھی گواہی دے رہے ہیں، عمران خان کے دور میں کرپشن کا پیسہ ہر طرف چلا، پی ٹی آئی دور میں ایک اینٹ نہ لگی پھر بھی کر پشن انڈیکس بڑھ گیا، ٹرانسپرنسی کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ چور کون ہے، تحریک انصاف والے اب اپنی پارٹی کے بجائے ٹرانسپرنسی کی رپورٹ پر ووٹ دیں۔
تحریک انصاف کے کارکن پی ٹی آئی کے بجائے ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کو ووٹ دیں
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 1997 میں موٹر وے بنایا، جس کی وجہ سے ہم پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے، لیکن کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، دھاندلی زدہ حکومت نے ہم پر بدترین کرپشن کے الزمات لگائے، چور ڈاکو کا ورد کرکے اس ملک میں وہ زہر گھولا گیا جسے سنبھالنا اب بہت مشکل ہے، میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ ثاقب نثار نے مجھے بلا کر کہا آپ نے بجلی کے لیے کیا کیا؟میں نے جوابا کہا آپ ٹھنڈے کمرے میں ایسے ہی بیٹھے ہیں؟۔ صدر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف ماضی کی تلخیاں بھلا کر آئے ہیں، عمران نیازی کہتا تھا میں ان کو چھوڑوں گا نہیں میں ان کو رلاؤں گا ایسی بات کبھی نواز شریف نے نہیں کی، اگر اللہ نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا تو شور اور افراتفری کو دفن کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کروڑوں بچے اور بچیاں ووٹ ڈالنے جائیں گے، مستقبل اِس الیکشن سے جڑا ہے،ملک کا حکمران کون بنے گا، 8 فروری کو عوام فیصلہ کریں گے۔
کراچی سمندر بنا ہوا تھا
بارش میں کراچی زیر آب آنے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سمندر بنا ہوا ہے، میں نے کہا تھا بلاول سے مناظرہ نہیں موازنہ ہونا چاہیے کل کراچی میں موازنہ ہوگیا، کل کراچی میں بارش کے پانی کا سمندر سے موازنہ ہوگیا، اگر بارش کے بعد یہ صورتحال لاہور کی ہوتی تو میں الیکشن سے دستبردار ہوکر بلاول سے کہتا میرے حلقے سے الیکشن لڑلیں۔
پیسوں سے ووٹ خریدنا ووٹ کی بدترین توہین ہے
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے اچھے تعلقات رہے ہیں وہ جہاں سے چاہیں الیکشن لڑیں، الیکشن لڑنے کا ہر ایک کو حق حاصل ہے، کوئی بھی الیکشن لڑے اپنی مہم چلائے، بینرز لگائے اپنا مقدمہ پیش کرے، لیکن پیسوں سے ووٹ خریدنا ووٹ کی بدترین توہین ہے۔

Recent Posts

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

4 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

5 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

5 hours ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

5 hours ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

6 hours ago