کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والے بارش نے قبضہ میئر کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بارش کے دوران عوام پریشان حال ہیں لیکن میئر کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، بارش میں نئی تعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے باوجود نالوں کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ عوام عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کے کراچی کو پیرس بنانے کے دعوے کی حقیقت دیکھ لیں۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں بارش کے فورا بعد جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار رییسکیو کے لیے موجود ہیں۔
کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…
لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…
لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…