پیسے بانٹ کر ووٹ مانگنا ووٹ کی بدترین توہین، لگ رہا ہے 8 فروری کو عوام مسلم لیگ (ن) کو واضح مینڈیٹ دیں گے: شہبازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام بیلٹ بکس کے ذریعے ووٹ سے فیصلہ کریں گے، لگ رہا ہے 8 فروری کو عوام مسلم لیگ (ن) کو واضح مینڈیٹ دیں گے، بلاول بھٹو جہاں سے چاہیں الیکشن لڑیں لیکن پیسے بانٹ کر ووٹ مانگنا ووٹ کی بدترین توہین ہے، اگر ووٹ خریدنےکی بات درست ہے تو یہ ووٹ کی عزت نہیں توہین ہے۔

اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق ، مریم اورنگزیب اور دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت نے ہم پر بدترین کرپشن کے الزمات لگائے، نواز شریف پر کوئی بھی کرپشن ثابت نہ کرسکا، دنیا کے کسی معاشرے میں کرپشن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی، نوجوانوں کا مستقبل آئندہ انتخابات سے جڑا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا تعلق بھی براہ راست الیکشن سے ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 1997 میں پہلی موٹر وے بنائی، موٹر وے بنانے کی وجہ سے نواز شریف پر کرپشن کے الزامات لگے، کوئی بھی نواز شریف پر کرپشن کے الزامات ثابت نہیں کرسکا، آج موٹروے سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں، نواز شریف کے دور میں کرپشن کو شدید ضرب لگی، 2013 میں نواز شریف نے ووٹ کے ذریعے حکومت حاصل کی، 2013 میں پاکستان کا کرپشن انڈیکس 139 پر پہنچ چکا تھا، 2013 سے 2018 تک پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوئی۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان میں بجلی کے منصوبے لگے، سی پیک کوریڈور بنے، پہلی اورنج لائن ٹرین کا آغاز ہوا، کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے لگے، گیس سے بجلی بنانے کے مزید منصوبے بھی لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت بدترین دھاندلی اور جادو منتر کے ذریعے قائم ہوئی تھی، دھاندلی زدہ حکومت نے ہم پر بدترین کرپشن کے الزمات لگائے، دنیا کے کسی معاشرے میں کرپشن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد اب بتائیں موازنہ ہوا یا نہیں؟ میں نے بلاول بھٹو سےکہا تھا کہ مناظرہ نہیں موازنہ ہوناچاہیے جو کل ہوگیا۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

11 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

32 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

59 mins ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

1 hour ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

1 hour ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago