لاہور میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ قابل مذمت ہے: شیری رحمان


کراچی(قدرت روزنامہ) نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نےحلقہ پی پی 160 میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے این اے 127 کے امیدوار کی جانب سے پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر مسلح افراد کے ساتھ حملہ قابل مذمت اور انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے حلقہ پی پی 160 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں مصباح الرحمان کے الیکشن آفس میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، یہ واقعہ قوانین اور الیکشن کمیشن کے تمام ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن اس واقعے کا سختی سے نوٹس لے اور حملے میں ملوث نمائندوں کے کاغذات مسترد کرے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث افراد پر الیکشن مہم چلانے پر پابندی لگائی جائے، کوئی بھی عوامی امیدوار اس طرح جتھوں اور دھونس دھمکیوں کی سیاست نہیں کرتا، اس سے پہلے بھی ہمارے انتخابی دفاتر پر حملے ہوئے ہیں۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی لاہور میں مقبولیت کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

9 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

12 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

15 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

25 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

28 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

56 mins ago