اداکارہ عریشہ رضی کی شادی بھی بارش کی نذرہوگئی


کراچی(قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کی مایوں کی تقریب بھی گزشتہ شب ہونے والی طوفانی بارش کی نذر ہوگئی۔پاکستان ڈراما انڈسٹری میں بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور 3 فروری کی شب کراچی میں اداکارہ کی مایوں کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔
عریشہ رضی کی مایوں کی تقریب جاری ہی تھی کہ اچانک شہر قائد میں بارش کا سسٹم برسنا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔

اداکارہ کی مایوں کی تقریب کی کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عریشہ رضی نے اپنی مایوں کی تقریب کے لیے نارنجی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے دولہے میاں بھی نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں عریشہ رضی دوران تقریب بارش ہونے کی وجہ سے کمرے میں دیگر مہمانوں کے ساتھ افسردہ بیٹھی ہیں۔ویڈیو میں عریشہ رضی کہتی ہیں کہ بارش تو رُک نہیں رہی اور بجلی بھی چلی گئی ہے تو ایسا کرتے ہیں کہ کھانا کُھلوا دیتے ہیں کیونکہ سب مہمانوں کو بھوک لگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں خاموشی سے نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ 3 فروری کو کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا، سیوریج سسٹم ناکارہ اور کوئی پیشگی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پر میلوں دور تک ٹریفک جام رہا اور شہری رات گئے تک سڑکوں پر پھنسے رہے۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

7 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

16 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

19 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

28 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

31 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

40 mins ago