میں شادی کرلوں؟ شردھا کپور نے مشورہ مانگ لیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) فلم ‘عاشقی 2′ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اسٹار شردھا کپور نے اپنے مداحوں سے شادی کا مشورہ مانگ لیا۔شردھا کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ سفید رنگ کی خوبصورت فراک میں ملبوس پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی دلکش تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے پہلے اپنی تعریف کی اور کہا کہ “اچھی لگ رہی ہوں” اور پھر اُنہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ “کیا میں شادی کرلوں؟”
اس سوال کے جواب میں شردھا کپور کی پوسٹ پر تبصروں کا رش لگ گیا، کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے سوال کے دلچسپ جواب دیے۔ایک مداح نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں کو آپ کے گھر رشتہ لیکر بھیجنا چاہتا ہوں جبکہ کچھ مداحوں نے مشورہ دیا کہ آپ آدتیہ رائے کپور سے شادی کرنا۔
پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے شردھا کپور کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ آپ شادی کرکے ہمارا دل نہیں توڑیں۔

واضح رہے کہ شردھا کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ‘استری ٹو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں اُن کے ساتھ راج کمار راؤ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
امر کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘استری ٹو’ کو دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ فلم 31 اگست 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Recent Posts

حالیہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متنازعہ ترین رہا ہے، اصغر اچکزئی

چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب…

4 mins ago

کرغستان میں پھنسے طلبہ کیلئے حکومت بلوچستان نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ۔…

11 mins ago

کوئٹہ پریس کلب واقعہ قابل مذمت، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، پی ٹی آئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے اسپیشل کمیٹی برائے اکاﺅنٹیبلٹی ڈسپلن سکیڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر…

16 mins ago

خضدار سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر امراض پھیلانے لگے

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار پرانا بس اڈہ سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اورغلاظت کی وجہ سے…

30 mins ago

ایس بی کے نتائج کا اعلان نہ ہوا تو کوئٹہ میں دھرنا دیں گے، ٹیسٹ پاس امیدواران

ہرنائی(قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواران کی طرف سے ضلع ہرنائی میں پریس کانفرنس…

47 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کے ذمے دار وزیراعلیٰ بلوچستان ہیں، حاجی لشکری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئٹہ…

54 mins ago