عوام اپنا مائنڈ بناچکے اب رسمی انتخابی مہم باقی ہے، خواجہ آصف


سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عوام اپنا مائنڈ بنا چکے، اب رسمی انتخابی مہم باقی ہے . سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات میں 2 سے 3 رہ گئے ہیں، اب انتخابی مہم جو کرنی ہے وہ رسمی ہے .


انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کے عوام نے اپنا مائنڈ بنالیا ہے، بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو الیکشن کے دن اپنا مائنڈ بناتے ہیں . ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں 49 فیصد پیٹرول موٹر سائیکلوں کے ذریعے استعمال ہوتا ہے .
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے شہباز شریف کے ساتھ پلان بنایا ہے کہ الیکٹرک موٹر بائیک لانچ کریں گے . خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بچے بی اے، ایم اے کرکے خوار ہوتے ہیں، تکنیکی ایجوکیشن کی ضرورت ہے، صنعت کار بتائیں کس چیز کی ضرورت ہے خرچہ حکومت کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں