بلاول ثابت کر دیں ووٹ خریدنے والے لیگی تھے، عطا تارڑ


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول ثابت کر دیں کہ ووٹ خریدنے والے مسلم لیگ ن کے لوگ تھے، میں سیاست سے دستبردار ہوجاؤں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بلاول صاحب آپ باپ کے لاڈلے ہیں، ہم عوام کے لاڈلے ہیں، آپ الیکشن ہار چکے ہیں، ہم گھر گھر جا کر مہم کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی فیلڈ میں نظر نہیں آرہی۔
انہوں نے کہا کہ ضد بازی میں بلاول بھٹو زرداری کو لاہور سے الیکشن لڑوانے کے لیے کھڑا کیا گیا، ان کی کوئی تیاری نہیں تھی، ان کے حلقے میں ووٹرز بھی نہیں تھے، پیسے دے کر ووٹ خریدے جا رہے تھے، مقدس کتاب پر ہاتھ رکھ کر حلف لیے جا رہے تھے۔
عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میں میڈیا کے کیمرے لے کر اس جگہ پر گیا تھا، جہاں لوگ جا رہے تھے ہم بھی وہاں چلے گئے، وہاں دیکھا کہ لوگوں کی لمبی قطاریں لگی تھیں، لوگوں سے ان کے ایمان خرید کر ووٹوں کی خریداری کی جا رہی تھی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہم کوئی اکیلے تو وہاں نہیں گئے تھے، لوگ جا رہے تھے ہم بھی چلے گئے، وہاں ہم نے دیکھا کہ نوٹوں کی مشین پڑی تھی، نوٹ پڑے تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ووٹ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، فروخت ہونے والا ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا، خرید و فروخت کا سلسلہ بہت افسوسناک ہے، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے، فیروزپور روڈ بند کر کے ووٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار ہو رہا تھا۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے محنت اور تگ و دو درکار ہے، ہمیں خبریں آنا شروع ہوئیں کہ ووٹ خریدے جارہے ہیں، ہم نے صبر و تحمل سےکام لیا کہ حالات خراب نہ ہو جائیں، ہم نے سب سے پہلے انتظامیہ سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا، الیکشن کمیشن نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے، ہم نے وہاں درخواست جمع کرائی۔
ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خلاف ایک نہیں دس درخواستیں دیں، بلاول نے سندھ سے ٹیموں کو لا کر یہاں بٹھا دیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Recent Posts

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

1 min ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

2 mins ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

9 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

14 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

21 mins ago

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

34 mins ago