این اے127، وٹوں کی خریداری کے الزام میں امیدوار ن لیگ عطا تارڑ کو نوٹس جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) الیکشن کمشنر پنجاب نےصوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ کو ووٹوں کی خریداری کے الزام میں نوٹس جاری کردیا .

تفصیلات کے مطابق عطاتارڑ کے علاوہ پی پی-160 سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مصباح الرحمان کو بھینوٹس جاری کردیے .

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے مابین مبینہ طور پر ووٹوں کی خریدوفروخت اور الیکشن دفتر پر حملے کے تناظر میں نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں . ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے دونوں جماعتوں کے امیدواروں کو 5 فروری کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ طلب کر لیا ہے .

دوسری جانب ماڈل ٹاؤن 180H لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطااللہ تارڑ نے اسد کھوکھر، شہباز کھوکھر اور میاں عمران جاوید کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی لاہور میں انتشار اور کرپشن کو سیاست میں لانا چاہتی ہے، فیلڈ میں پیپلزپارٹی کا کوئی اجلاس نظر نہیں آ رہا ہے، جن کی کوئی مہم نہیں اور نہ ہی کوئی حاضری ہے اور چند ٹکے لگا کر اگر ووٹ خرید لیں گے تو ان کی بھول ہے یہ منی لانڈرنگ نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں