بونیر:الیکشن ڈیوٹی کےلئے پولیس کو لے جانے والی بس کو حادثہ،35 افراد زخمی، ڈگرہسپتال منتقل

بونیر(قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں پولیس کو الیکشن ڈیوٹی کےلئے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی،سما کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق باباجی کنڈاو¿ میں گیس سلنڈر سے بھرے ٹرک اور پولیس لے جانے والی بس میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 35 افراد زخمی ہوگئے،حادثے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والوں میں متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہیں، حکام کے مطابق بس میں پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کےلئے لے جایا جا رہا تھا، تمام زیر تربیت پولیس اہلکار ڈی آئی خان جارہے تھے، زخمیوں میں سوات، بونیر، دیر سے تعلق رکھنے والے اہلکار شامل ہیں .

.

.

متعلقہ خبریں