بونیر:الیکشن ڈیوٹی کےلئے پولیس کو لے جانے والی بس کو حادثہ،35 افراد زخمی، ڈگرہسپتال منتقل

بونیر(قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں پولیس کو الیکشن ڈیوٹی کےلئے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی،سما کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق باباجی کنڈاو¿ میں گیس سلنڈر سے بھرے ٹرک اور پولیس لے جانے والی بس میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 35 افراد زخمی ہوگئے،حادثے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والوں میں متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہیں، حکام کے مطابق بس میں پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کےلئے لے جایا جا رہا تھا، تمام زیر تربیت پولیس اہلکار ڈی آئی خان جارہے تھے، زخمیوں میں سوات، بونیر، دیر سے تعلق رکھنے والے اہلکار شامل ہیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

6 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

6 hours ago