ابھی تمام فیصلے نواز شریف اورمریم نواز کر رہے ہیں، اسد قیصر کا جلسے سے خطاب

صوابی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صوابی میں انتخابی جلسے سے اسد قیصر کا کہنا تھاکہ جو بھی فیصلے ہورہے ہیں نوازشریف اور مریم نواز کے حکم پر ہورہے ہیں، اُن کا مطالبہ یہی تھا کہ آپ نے عمران خان نااہل کرنا ہے، جیل میں ڈالنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کےخلاف 3 فیصلے آچکے ہیں کیا ان فیصلوں میں انصاف ہے؟ عدالتوں کی بے توقیری ہورہی ہے ,رسوا کیا جارہا ہے، پاکستان کو بنانا ریپبلک بنادیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف اور مریم نواز کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کراؤ، یہ لوگ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ آپ نے ہم سے بلا چھینا ہے اور ہم آپ سے آپ کی سیاست چھینیں گے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

6 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

6 hours ago