کراچی کی تمام شاہراہیں کلیئرہیں،بارش کاپانی کہیں نہیں کھڑا،میئر کراچی


کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی تمام شہراہیں کلیئرہیں،بارش کاپانی کہیں نہیں کھڑا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں نےکام کیاہےتوسڑکوں سےپانی صاف ہواہے، مختلف علاقوں میں گلیوں میں پانی کھڑا ہے،کےایم سی کومددکی ہدایت کی ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی نعیم الرحمان اورمصطفی کمال کیلئےمختلف اورمیرےلیےمختلف ہے، مشکلات اورپریشانیاں ہیں لیکن ہم کام کررہےہیں، ایم اےجناح اورآئی آئی جندریگرروڈکابراحال تھا،آج کلیئرہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پرتھے، مگر جماعت اسلامی کےٹاؤن چیئرمین نظرنہیں آئے، کمروں میں بیٹھ کرتنقیدکرناآسان ہےہم سڑکوں پرکام کررہےتھے، 26جنوری کومجھےالیکشن کمیشن کانوٹس آیا،27جنوری کوجواب دیا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مجھےاب ڈی ایم اونےنوٹس کیاہےجس کامجھےپتاہی نہیں تھا،مجھے50ہزارکاجرمانہ کیاگیا،پتانہیں ان کومجھ سےکیامسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اورنہ کروں گا، کوئی ایک الیکشن مہم بتادیں جس میں میئرکراچی شامل ہواہو، ان کی تنقیدکاجواب دےدوں تومجھےالیکشن کمیشن نوٹس آجاتاہے۔

Recent Posts

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ…

22 mins ago

آرمی چیف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، وزیراعظم سے بھی ملیں گے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان…

25 mins ago

وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب حقان فیدان نے ملاقات…

36 mins ago

اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل کے ساتھ اچانک ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) سال 2020 میں اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر منظر…

48 mins ago

پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ

تبلیسی(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا مشورہ…

54 mins ago