ممبئی(قدرت روزنامہ) نامور بھارتی اداکار درشن جاریوالہ نے خاتون صحافی کی جانب سے فراڈ کے الزامات کے بعد سینٹا آرگنائزیشن سے استعفا دے دیا۔ کولکتہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اداکار پر الزام لگایا کہ انہوں نے ایک مندر میں ان سے شادی کی اور ان کو حاملہ کرنے کے بعد شادی سے منکر ہوگئے۔
میڈیا پروفیشنل کی ایک تنظیم نے اداکار کے خلاف کولکتہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق درشن جاریوالہ نے خاتون کے خلاف ہتک عزت کا ایک کیس بھی دائر کیا ہے۔درشن جاریوالہ 90 سے زائد ہندی اور گجراتی فلمی پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں اور ان کا شوبز کیریئر دو دہائیوں پر محیط ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…