9 فروری کو مریم کے پاپا بولیں گے کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ ,بیرسٹرگوہر علی

بونیر (قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دی جارہی،تمام تمام پی ٹی آئی قیادت نظر بند ہے یا گرفتار ،بانی پی ٹی آئی پر بوگس کیسز بنائے گئے ہیں اور مزید بھی بنائے جارہے ہیں، لیکن اس سب کے باوجود عوام 8 فروری کو پی ٹی آئی کو دوتہائی اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور پھر 9 فروری کو مریم کے پاپا بولیں گے کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ .

بونیر میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے ذریعے ہونے والے جلسوں سے میرے کنونشن بڑے ہیں ،نواز شریف کا ملک سےباہر جانا بھی متنازعہ ہے اور واپس آنا بھی ،بلاول بھٹو کے پاس کوئی جزبہ نہیں ان کا صرف یہ مقصد ہے کہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کرحکومت بنالیں،لیکن بلاول بھول چکے ہےکہ امیدوار آزاد نہیں بلکہ پی ٹی آئی ٹائیگر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں