دانستہ طور پر طلباء و طالبات کے مسائل کو نظر انداز کرنا حکمرانوں کی لاپرواہی ہے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے سربراہ وبلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ حکمرانوں کی جانب سے مستقبل کے معماروں کے معاملے پر غفلت انتہائی افسوسناک وتکلیف دہ عمل ہے،دانستہ طورپر طلباء وطالبات کے مسائل کونظرانداز کرنا حکمرانوں کی لاپرواہی کی انتہا ہے،بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان صرف ایک حکم والے ہیں تحریک عدم اعتماد سے مسائل حل نہیں ہونگے متحدہ اپوزیشن کو ناراض ارکان کے آسرے پر نہیں رہناچاہیے حکمرانوں کی جانب سے عوام کے اصل مسائل پر توجہ ہٹانے کیلئے ڈرامہ بازی جاری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہاکہ پہلی دفعہ سن رہے ہیں کہ ایک ماہ سے زائد سراپااحتجاج طلباء سے جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کیاتھا ان کے مسائل جائز تھے اور حکمران طبقہ کہتی ہے کہ ہم نے انہیں سنا نہیں توپھر کس کو سنا ہے حکمرانوں کی جانب سے لاپرواہی اور غفلت انتہاء تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے احتجاجی طلباء کو سنا ہی نہیں گیا ہے تو وہ مسائل کے حل تک کیسے پہنچیں گے یہ انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے حکمران مستقبل کے معماروں کے معاملے میں اتنی غفلت برت رہی ہے یہی لوگ آگے جا کر سیاست،طب اور دیگر شعبوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرینگے جب سلیکٹڈ حکمرانوں کا مستقبل کے معماروں کے ساتھ ایسا رویہ ہے توپھر عام عوام کے ساتھ کیسا رویہ ہوگا انہوں نے کہاکہ دانستہ طورپرنظرانداز کرنے کا ایسا عمل پہلے کبھی نہیں دیکھاگیاہے،بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان صرف ایک حکم والے ہیں تحریک عدم اعتماد سے مسائل حل نہیں ہونگے متحدہ اپوزیشن کو ناراض ارکان کے آسرے پر نہیں رہناچاہیے حکمرانوں کی جانب سے عوام کے اصل مسائل پر توجہ ہٹانے کیلئے ڈرامہ بازی جاری ہے ہم نے کبھی نہیں دیکھاکہ تحریک عدم اعتماد واپس کردی گئی ہے یہاں تمام معاملہ پیسے کا ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں 2477 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی اور ای کامرس سرفہرست

57 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ہیں جبکہ 47فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں کراچی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹیز…

3 mins ago

خوارج کی پاکستان سے دہشتگردوں کی افغانستان واپسی روکنے کی کوششیں

نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک سامنے آگئی اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فتنہ الخوارج کے…

18 mins ago

چین کی پاکستان میں اپنے شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے مشترکہ کوششوں کی تجویز

چین کی وزارت خارجہ ترجمان اور پاکستان کی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے…

20 mins ago

یو اے ای پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں حصہ لینے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس…

45 mins ago

کراچی میں ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جاری ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی…

54 mins ago

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…

1 hour ago