بلوچستان میں او پی ڈی کیلئے پرچی فیس ختم نہ ہو سکی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں اوپی ڈی کیلئے پرچی فیس ختم نہ ہوسکا،سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کیلئے جانیو الے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا،سیکرٹری صحت کی جانب سے منظوری نہ ہونے کی وجہ سے اب بھی اوپی ڈی پرچی فیس وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے امسال جون کے مہینے میں بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی پرچی فیس ختم کرنے کا حکم دیاگیا تھا تاہم صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موجودہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سمیت دیگر میں او پی ڈی کیلئے پرچی فیس ختم نہ ہوسکا ہسپتالوں میں ڈاکٹرز او پی ڈی کے دوران ہسپتال عملہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ اوپی ڈی پرچی نہ ہونے پرانتہائی بدتمیزی اور غیر مناسب رویہ اپنایاجاتاہے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ صوبائی سیکرٹری صحت کی جانب سے منظوری نہ دینے کی وجہ سے او پی ڈی پیس وصول کی جارہی ہے،عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کانوٹس لیکر غفلت برتنے پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

Recent Posts

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

4 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

11 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

17 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

27 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

33 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

48 mins ago