عام انتخابات: فوجی دستے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے دستے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے . ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے چاق و چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ، بہاول پور اور گوجرانوالہ گیریژن سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں الیکشن سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے .

فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد عام انتخابات کے دوران سول حکومت کی معاونت کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے . فوجی اہل کار پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تھرڈ ٹیئر پر سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے . پولنگ کے دوران پولیس فرسٹ ٹیئر جبکہ سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سیکورٹی مُہیا کریں گی . . .

متعلقہ خبریں