بارش میں نماز پڑھتے شخص کیلئے چھتری لانے والے سکھ کی سوشل میڈیا پر دھوم

جموں (قدرت روزنامہ )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ان دنوں تمام تر توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی ہوئی ہے جس میں ایک سکھ نماز پڑھتے شخص کے سر پر بارش کے دوران چھتری لئے کھڑا ہے . جیونیوز کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو جموں کشمیر کی ہے جہاں جمعہ کے روز بارش اور ڑالہ باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سڑک کنارے نماز پڑھ رہا تھا کہ بارش اور تیز اولے پڑنا شروع ہوگئے، اتنے میں ایک سکھ شخص فوراً چھتری لئے بھاگا اور جا کر نماز پڑھتے شخص کے اوپر چھتری کردی تاکہ وہ بارش اور اولوں سے پریشان نہ ہو،سکھ کے اس حسنِ اخلاق کی سوشل میڈیا صارفین نے خوب تعریف کی، بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو پر محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بھارت میں جہاں لوگوں کو مذہبی آزادی نہیں ہے، لوگ تعصب پسند ہیں، وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں،صارفین نے اس لمحے کو خوبصورت اور طاقتور قرار دیا کہ انسانیت اور حسنِ اخلاق سے اوپر کوئی چیز نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں