بارش میں نماز پڑھتے شخص کیلئے چھتری لانے والے سکھ کی سوشل میڈیا پر دھوم

جموں (قدرت روزنامہ )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ان دنوں تمام تر توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی ہوئی ہے جس میں ایک سکھ نماز پڑھتے شخص کے سر پر بارش کے دوران چھتری لئے کھڑا ہے۔جیونیوز کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو جموں کشمیر کی ہے جہاں جمعہ کے روز بارش اور ڑالہ باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سڑک کنارے نماز پڑھ رہا تھا کہ بارش اور تیز اولے پڑنا شروع ہوگئے، اتنے میں ایک سکھ شخص فوراً چھتری لئے بھاگا اور جا کر نماز پڑھتے شخص کے اوپر چھتری کردی تاکہ وہ بارش اور اولوں سے پریشان نہ ہو،سکھ کے اس حسنِ اخلاق کی سوشل میڈیا صارفین نے خوب تعریف کی، بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو پر محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بھارت میں جہاں لوگوں کو مذہبی آزادی نہیں ہے، لوگ تعصب پسند ہیں، وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں،صارفین نے اس لمحے کو خوبصورت اور طاقتور قرار دیا کہ انسانیت اور حسنِ اخلاق سے اوپر کوئی چیز نہیں ہے۔

Recent Posts

چین کی امداد سے گوادر کی تعمیر نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان…

4 mins ago

موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ…

15 mins ago

تربت میں لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا، شدید گرمی سے متعدد کی طبیعت خراب

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا آج 16ویں روز شدید گرمی میں بھی ڈپٹی…

19 mins ago

پنجگور بندکین پروم کیلئے منظور بی ایچ یو اسپتال کہیں اور تعمیر نہیں ہونے دیں گے، علاقہ مکین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پنجگور کی رہائشی فاطمہ بی بی او ر دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں…

27 mins ago

بیوٹمز یونیورسٹی کی بس سے گر کر طالبعلم کی موت، طلبہ تنظیموں کی کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتون سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا…

33 mins ago

لکپاس ٹنل کی مسلسل بندش، ضلعی انتظامیہ نے پرانے روڈ کو بحال کردیا

مستونگ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر سید سمیع اللہ آغا اور ضلعی انتظامیہ نے لکپاس ٹنل کی مسلسل…

40 mins ago