طلباء پر تشدد کرنے والے جام کمال کو مزید کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ طلباء پر تشدد اور معاملے کو صحیح انداز میں نہ نمٹانے کااعتراف کرنے والے جام کمال کومزید کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں،مستقبل میں بلوچستان وپاکستان کانام روشن کرنے والے طلباء پر بہیمانہ تشدد،طلباء کی گرفتاری اور ایف آئی آر کے بعد جلد بازی میں واپس لینا حکمرانوں کی نااہلی اور بوکھلاہٹ واضح کرتی ہے،سلیکٹڈ ونااہل وزیراعلیٰ اقتدار کے جانے کے خوف سے ہر قسم کے احتجاج سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے آن لائن انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباء وطالبات کے پر امن احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج،تشدد و گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عوام،طلباء وتعلیم دشمن حکومت کی جانب سے صوبے میں تعلیم کے شعبے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا گیاہے جام کمال کے احکامات پر پرامن طلباء وطالبات پر رات کے اندھیرے میں تشدد اور گرفتاریاں قابل افسوس ہے،حکمران عوام سے جمہوری حق بھی چھین رہے ہیں،پہلے طلباء پر بہیمانہ تشدد کیا گیا پھر انہیں گرفتارکرکے ان پر ایف آئی آر درج کرلی گئی اور پھر وزیراعلیٰ ہی کے احکامات پر ایف آئی آر واپس لیکر یہ اعتراف کہ طلباء وطالبات کے معاملے کو بہترانداز میں نہیں نمٹایاگیا حکمرانوں کی اصل غفلت،نااہلی اور ناکامی واضح کرتی ہے متحدہ اپوزیشن گزشتہ تین سالوں سے نااہل وناکام وزیراعلیٰ کی جانب سے ظلم وزیادتیوں اور ناانصافیوں کوآشکار کرتی آرہی ہے ملک کے دیگر صوبوں میں بھی پاکستان میڈیکل کمیشن کے ٹیسٹ کے طریقہ کار کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج ہے لیکن وہاں کسی بھی طالب علم پر تشدد نہیں کیا گیاجبکہ ہمارے نااہل حکمران ہر مسئلے کاحل تشدد،لاٹھی چارج اور ڈھنڈے میں ڈھونڈ رہے ہیں،عوامی حکمران قطعاََ مسائل کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کرتے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

5 mins ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

40 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago