شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 فروری تک ملتوی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی، ٹیکسلا میں درج تین مقدمات میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہوگئی، عدالت نے شیخ رشید کو تینوں مقدمات میں ڈسچارج کر دیااور شیخ رشید کو پولیس حراست میں دینے کی استدعا بھی مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں شیخ رشید کے نو مئی کے حوالے سے قائم مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے دلائل میں کہا کہ صداقت عباسی کا بیان دوران حراست لیا گیا جو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں لیا گیا، جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں لیا گیا بیان ٹیکسلا کے مقدمات میں استعمال نہیں کیا جا سکتا، شیخ رشید گزشتہ سال چار مئی کو بیرون ملک گئے آٹھ اور نو مئی کے درمیانی شب واپس وطن پہنچے۔
وکیل شیخ رشید نے کہا کہ جس زوم میٹنگ کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ کہاں اور کس کی صدارت میں ہوئی؟ کوئی شواہد موجود نہیں۔دریں اثنا شیخ رشید احمد نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دو دن رہ گئے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ قلم دوات کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، میں نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے تین کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے موقف پر آج بھی قائم ہوں، تین کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا گیا جس کے شواہد موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی وہ دوسری جانب قید ہیں۔

Recent Posts

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

4 mins ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

8 mins ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

1 hour ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

2 hours ago

کہیں توہین ہو تو میرا نام سب سے پہلے آجاتا ہے, فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کسی کی تذلیل کی…

2 hours ago

عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے…

2 hours ago