پہلے سال میں مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے، مریم اورنگزیب


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صرف وعدہ نہیں منشور میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا طریقہ بتایا ہے، پہلےسال میں مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی منشور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی خدشات سے بچائیں گے آلودگی سے پاک کریں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوام سے کیا ہر وعدہ نبھایا، لوڈشیڈنگ ختم کی گئی، اس جماعت کے لیےفیصلہ کرنا ہے جس کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جس وقت لوگ دھرنے دے رہےتھے اس وقت نواز شریف بجلی بنا رہا تھا، نوازشریف کے دور میں سی پیک کے منصوبے بن رہے تھے، خوشحالی آ رہی تھی، نوجوان کو روزگار مل رہا تھا، کسان خوشحال تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا ہے، آپ نے پاکستان کے مستقبل، ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ کرنا ہے، مہنگی بجلی اور مہنگی گیس کے خاتمے کا فیصلہ کرنا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مری میں کیے جانے والے گزشتہ جلسے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ برفباری میں اپنے قائد نواز شریف کو دیکھنے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے چور چور کہنے والوں کو بے نقاب کر دیا، گالی گلوچ کی سیاست نے عوام کو نقصان پہنچایا۔

Recent Posts

بلوچستان میں فوجی آپریشن کی راہ ہموارکی جارہی ہے، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ممبرصوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی…

3 mins ago

ہمارے وسائل محدود مگر مسائل بہت بڑے ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود مگر مسائل بہت بڑے…

8 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف دائر آئینی درخواست پر پوری فل کورٹ تشکیل دیا جائے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف…

14 mins ago

کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ، شہر میں پانی کی سپلائی معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، شہر میں پانی…

20 mins ago

قلعہ عبداللہ، چچازاد بھائیوں میں لڑائی، فائرنگ سے 3بھائی جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔…

31 mins ago

کوئٹہ گرلز کالج کی طالبہ نے کالج کی چھت سے چھلانگ لگا دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی…

41 mins ago