عوامی مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ہم نے روز آول سے صوبہ بھر کے حالات واقعات پر کڑی نظر رکھی ہیں. اس کے علاوہ عوامی مسائل اور معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں تاکہ فوری نوعیت کے عوامی مسئلے بروقت حل ہو جائے. اس ضمن میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے امتحانات سے متعلق شکایات اور تحفظات کے معاملہ کو پہلے دن سے سنجیدہ لیا، میڈیکل اسٹوڈنٹس کے مختلف وفود سے گورنر ہاوس کوئٹہ ملاقاتیں کی ہیں اور طلبا و طالبات کی شکایات کے ازالہ کیلئے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) اور صوبہ کے ذمہ داران سے بھی یہ معاملہ اٹھایا. انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے امتحانات سے متعلق شکایات کے معاملہ کو سنجیدہ لینے اور متعلقہ حکام کو رسمی خطوط لکھنے بعد اس کے مثبت نتائج برامد ہونا شروع ہوئے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو نہ صرف ملک و قوم کے مسقبل کا سرمایہ سمجھتے ہیں بلکہ نوجوان ہمارے حال کے بھی شراکت دار ہیں. ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ عوام کے مسائل فوری طور پر ہوجائے اور شکایات کا ازالہ جلد سے جلد ممکن ہو جائے. گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا نے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے ہی ہم بآسانی عوامی مشکلات اور شکایات کا خاتمہ کر سکتے ہیں. لہذا تمام سرکاری اداروں کے درمیان مربوط اور خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنا اشد ضروری ہے۔

Recent Posts

عمران خان، شیخ رشید و دیگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری

عدالت نے اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی جاوید کو…

2 mins ago

پاکستان ریلوے مسافروں کیلیے زحمت بن گیا، سہولیات ناپید، شکایات کے انبار لگ گئے

موبائل چارجر ناکارہ، اشیائے خور و نوش کی منہ مانگی قیمتیں اور مستقل تاخیر نے…

21 mins ago

پاکستان میں 2477 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی اور ای کامرس سرفہرست

57 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ہیں جبکہ 47فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں کراچی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹیز…

30 mins ago

خوارج کی پاکستان سے دہشتگردوں کی افغانستان واپسی روکنے کی کوششیں

نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک سامنے آگئی اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فتنہ الخوارج کے…

46 mins ago

چین کی پاکستان میں اپنے شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے مشترکہ کوششوں کی تجویز

چین کی وزارت خارجہ ترجمان اور پاکستان کی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے…

48 mins ago

یو اے ای پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں حصہ لینے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس…

1 hour ago