اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ کے حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے قرض ری شیڈولنگ پلان کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
نجکاری کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے قرض ری شیڈول پلان کے لیے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، نجکاری کمیشن، وزارت خزانہ پلان کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایک سال کے لیے حکومت پاکستان کو پی آئی اے قرض پر سود ادا کرنے کے لیے اتفاق کیا، 280 ارب قرض پر بینکوں کو حکومت پاکستان 12 فیصد سود پر ایک سال کے لیے ادا کرے گی، بینکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کے لیے نہ ہو۔
پی آئی اے کی نجکاری ایک سال میں کر کے قرض ادائیگیوں کا پلان بنایا جائے گا، نجکاری کے بعد روزویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری پر کمرشل بینکوں کی جانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی، پی آئی اے قرض ری شیڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بات چیت جاری رہے گی۔
لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…
لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…