دادو (قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع دادو میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر 2 چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دادو کے حلقے این اے 228 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 241 اور پولنگ اسٹیشن نمبر 166 پر چوکیدار پریزائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔
آر او آفس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار کی تعیناتی سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔آر او آفس کا کہنا ہے کہ این اے 228 میں چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کا عمل فنی خرابی کے باعث ہوا۔
آر او آفس کے مطابق چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کی غلطی غیر ارادی طور پر ہوئی جسے درست کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، مٹیاری میں الیکشن ڈیوٹی سےغائب 10پریزائیڈنگ افسران کے خلاف، سجاول میں 300 غیرحاضر میڈیکل افسران، اساتذہ اور دیگرسرکاری ملازمین کے خلاف جبکہ سیہون میں 134 غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…