اسلحے پر زیرو ٹالرنس، گرفتار بھی کریں گے اور ایف آئی آر بھی کاٹیں گے، احمد شاہ


کراچی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں اسلحے پر زیرو ٹالرنس ہے، گرفتار بھی کریں گے اور ایف آئی آر بھی کاٹیں گے . احمد شاہ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ملک دشمن طاقتیں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہیں، الیکشن کے بعد کوئی دشمن فائدہ نہ اٹھائے تو اس کے لیے بھی الرٹ رہیں گے .


انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایجینسز کا کہنا ہے کچے کا آپریشن مکمل ہوچکا ہے، کچے کے آس پاس کے علاقوں میں عارضی پولنگ اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں . احمد شاہ نے کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں بیلٹ پیپرز پہنچ چکے ہیں، کراچی میں بھی انتخابی سامان کل سے تقسیم ہونا شروع ہو جائیں گے .
احمد شاہ نے کا کہنا تھا آج اپیکس کمیٹی میں اعلیٰ قیادت سمیت تمام ایجنسیز کے نمائندگان موجود تھے، اپیکس کمیٹی میں موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر بحث نہیں آیا، اپیکس کمیٹی میں ایم کیو ایم لندن کا سوال بھی میں نے کیا، سب پر قانون نافذ کرنے والوں کی نظر ہے .
احمد شاہ نے کہا ہے کہ صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، جو شناختی کارڈ بلاک کیے وہ مشکوک تھے، ان میں سے کچھ کو بحال کیا ہے . انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کل سے الیکشن سیل فعال کر دے گا، پورے سندھ کی خبریں الیکشن سیل سے ملیں گیں .
اُن کا کہنا تھا آرمی کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے، پہلی پولیس، رینجرز اور پھر آرمی ان کے درمیان رابطہ ہوگا . احمد شاہ نے ذوالفقار علی شاہ پر حملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی شاہ پر حملے کی اطلاع ملی تو کمشنر اور پولیس سے رابطہ کیا، کل وہ اکیلے تھے ان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، ہمیں ابھی تک اطلاع نہیں کہ حملے میں کون ملوث تھا، جب تک کنفرمیشن نہیں ہوگی اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے .
احمد شاہ نے کہا ہے کہ غیرصحافی اور جس کے پاس کارڈ نا ہو اسے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کوئی پولیس اور رینجرز کارڈ ہولڈرز کو نہیں روکیں گے، میڈیا والوں کو کوریج کرنے کی اجازت ہے، لیکن کام کریں اور نکل جائیں .

. .

متعلقہ خبریں