نواز شریف نےپچھلی حکومتوں میں کونساتیرمارا ہے؟ پرویز خٹک

نوشہرہ (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو جھوٹے اور کرپٹ سیاستدانوں کو رخصت کردیں گے . پوچھتا ہوں چوتھی بار وزیر اعظم کے دعویدار نواز شریف نےپچھلی حکومتوں میں کیا تیرمارا ہے؟

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو خیبر پختونخوا میں تمام سیاسی مخالفین کا قصہ تمام ہوجائے گا .

مولانا فضل الرحمان نےمولویوں کےبجائےاسلام سے بےخبر افراد کو ٹکٹ دیے ہیں . جھوٹے اور کرپٹ سیاستدانوں کو 8 فروری کو سیاست سے رخصت کردیں گے، بانی پی ٹی آئی نے ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا .

. .

متعلقہ خبریں