پاکستان کی معروف خاتون کھلاڑی جس کا سعودی کلب کے ساتھ معاہدہ ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کی خاتون فٹ بالر زامینہ ملک نے سعودی عرب کے الحماہ فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا .

نیوز ویب سائٹ’’پروپاکستانی‘‘ کے مطابق لندن میں پیدا ہونے والی زامینہ ملک 7بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں .

ان سات میچوں میں انہوں نے ایک گول کیا .
22سالہ زامینہ ملک نے یہ ایک گول پیرس اولمپک کوالیفائرز میں تاجکستان کے خلاف میچ میں کیا، جس نے پاکستانی ٹیم کو فتح دلائی . پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے زامینہ ملک کے سعودی فٹ بال جوائن کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’زامینہ ملک کی سعودی فٹ بال کلب میں شمولیت پاکستانی فٹ بال میں ٹیلنٹ اور صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے . اس سے فٹ بال پلیئر بننے کا جذبہ رکھنے والی نئی نسل کی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی . ‘‘

زامینہ ملک انگلش فٹ بال پیرامڈ میں لندن سی وارڈ کی طرف سے کھیل چکی ہیں . اس کے علاوہ وہ اپنے کیریئر کی ابتداء میں ٹوٹن ہیم ہاٹسپر ویمنز یوتھ اکیڈمی کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں . پاکستان کے لیے انہوں نے اپنا ڈیبیو کوموروس کے خلاف میچ سے کیا، جو پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کا کسی بھی افریقی ملک کے خلاف پہلا میچ تھا .

. .

متعلقہ خبریں