بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دیں،سراج الحق

لوئر دیر (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں خلافت راشدہ کا نظام چاہتے ہیں، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم حکومت اور ریاست پیغمبر اسلامؐ کے طریقے سے چلانا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لوئر دیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کشمیر، فلسطین کی آزادی اور عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، گزشتہ 5 برسوں سے دیر کا نام قومی اسمبلی میں نہیں سنا گیا، یہاں کی ترقی روک دی گئی۔آج وہی لوگ پھر سے عوام کے درمیان آکر ووٹ مانگ رہے ہیں، پہلے عوام ان لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ 5 برس قومی اسمبلی میں گونگے اور بہرے بیٹھے تھے، ایک وقت ایسا تھا کہ قومی اسمبلی میں بات ہوتی تھی تو دیر کیلئے بھی بات ہوتی تھی، گزشتہ 5 برس میں دیر میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ہے، صرف اپنی جیبیں بھری گئیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

4 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

4 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

4 hours ago