جام حکومت کہیں نہیں جا رہی، مزید دو سال پورے کریگی، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کہیں نہیں جارہے ہیں وہ بلوچستان کے وزیراعلی ہیں اور مزید دو سال تک رہیں گے ناراض ارکان کے تحفظات مصالحتی کمیٹی کے سربراہ چیئرمین سینٹ نے سنے تھے ان کو اس بارے زیادہ معلومات ہیں بلوچستان میں 14لاکھ سے زائد افراد کوویکسین لگائی جاچکی ہے،ہانی بلوچ کے انتقال پر دلی افسوس ہے انکی انتقال کے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ انتہائی افسوسناک ہے . ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا .

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاھوانی کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین کو جلد منالینگے مزید دو سال بھی جام کمال صوبے کے وزیراعلی رہیں گے، بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی پر حکومتی اقدامات کو سراہا ہے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے مگر ختم نہیں ہوئی کورونا ویکسینشن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے بلوچستان میں اب تک 147440 کورونا ویکسین لگائی جاچکی یے انہو نے کہاکہ میڈیکل طلبا نے آن لائن ٹیسٹ میں دشواری اور بیضابطگیاں کے حوالے سے احتجاج کررہے ہیں صرف بلوچستان میں نہیں بلکہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی میڈیکل طلبا احتجاج کررہے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان سرحد کے حوالے سے غور کیا گیااجلاس میں سرحد پار آنے والوں پر مزید سخت نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کچھ افغان مہاجرین کوئٹہ کچلاک پہنچے تھے مگر ان کو دوبارہ افغانستان ڈی پورٹ کیا گیاوزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ملک کی بھرپور نمائندگی کی ہے اور خطے کے مسائل کو اجاگر کیا ہے انہوں نے کہاکہ محترمہ ہانی بلوچ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں . اللہ تعالی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے انکی انتقال کے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ انتہائی افسوسناک ہے عوام سے گذارش کرتا ہوں کہ غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں . . .

متعلقہ خبریں