انتخابات میں من پسند نمائندوں کو لایا گیا تو مزاحمت کریں گے، غفور حیدری

قلات (قدرت روزنامہ)جے یو آئی سیکرٹری جنرل واین اے 261سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ اگر جمعیت علمائے اسلام کا راستہ زبردستی روکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کے زمہ دار خود ہونگے ، ہمارے نامزدامیدوارں بلوچستان اور کے پی میں بھرپور عوامی مینڈیٹ رکھتے ہیں قوم کے بہتر مستقبل کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوران کو جتوانا ضروری ہے ہم صاف وشفاف انتخابات چاہتے ہیں ، انتظامیہ اگر ہمارے کارکنوں کو تنگ کریگی تو ہم مزید آپشن بھی رکھتے ہیں . ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زبردستی ایسے امیدواروں کو آگے لانا جن سے نہ علاقہ کے لوگ خوش ہے اور نہ ہی وہ اہلیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے نمائندے عوامی مسائل کا ادراک رکھتے ہیں اور ملکی معیشت کو سنبھالنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں اکر ملکی مسائل حل کریں گے اور ملک کو ایک صاف وشفاف قیادت فراہم کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں