(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں بیشتر نجی لیبارٹریوں کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کوئٹہ میں 100 سے زائد نجی کلینکل لیبارٹریوں میں سے آدھی سے زائد یا تو رجسٹرڈ نہیں ہیں یا پھر پیتھالوجسٹ کے بغیر کام کر رہی ہیں۔
امراض کی تشخیص کے نام پر مریضوں سے یومیہ لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں لیکن پوچھنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں کم اور ادویات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، ڈاکٹرز لیبارٹریوں سے غیر ضروری ٹیسٹ کروانے کا کہتے ہیں جس سے انہیں پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔
بلوچستان کلینکل لیبارٹری ریگولیٹری اتھارٹی عملاً غیر فعال ہے، شہریوں کی جانب سے اتھارٹی کو فعال بنانے اور فیسیں کم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں جعلی اور غیر معیاری دواؤں کی بھی کھلے عام فروخت ہو رہی ہے لیکن انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے ان کے خلاف ایکشن لینے سے قاصر ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…