اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ یقین ہے مجموعی ووٹرز کا یہ 44 فیصد حصہ نئی قیادت اور نئی سوچ کو ہی چنے گا۔شیری رحمٰن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کل 18 سے 35 برس کے 5 کروڑ 70 لاکھ نوجوان ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا 10 نکاتی الیکشن ایجنڈا تعلیم، روزگار اور مستقبل پر مشتمل ہے۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیے ’یوتھ کارڈ‘ متعارف کروائیں گے، اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع پیدا کیےجائیں گے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…