شب معراج ملک بھر میں آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

لاہو (قدرت روزنامہ ) رحمتوں اور برکتوں کی رات شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جائے گی . دنیا نیوز کے مطابق شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی محترم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا،یہ واقعہ ہجرت سے 5 سال قبل پیش آیا ،حضور اکرمﷺ اس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ گئے جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا کی اور پھر آپ آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے،سفر معراج کے دوران رسول کریم کو جنت اور دوزخ دکھائی گئیں، آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی،اسی سفر میں امت محمدیہ پر نماز بھی فرض ہوئی یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے،شب معراج کو اہل ایمان نوافل ادا کرتے ہیں، درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں سجائی جاتی ہیں، گناہوں سے بخشش اور ملکی سلامتی کے لئے رب ذوالجلال کی بارگاہ میں التجائیں کی جاتی ہیں،آج کی رات شہر شہر گلی گلی میں محافل ذکر معراج منعقد ہو ں گی اور خصوصی دعاﺅں کااہتمام کیا جائے گا جبکہ آج کی رات کی مناسبت سے مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں